اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا آغاز ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ میں چین، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات کی فضائی افواج شریک ہیں، مصر، عمان، بحرین، انڈونیشیا، مراکش، ہنگری و دیگر ملکوں کی فضائیہ بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ عملی و پیشہ وارانہ مہارت کی علامت ہے، خطے میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کارگر ثابت ہوگی۔
پاک فضائیہ کی بین الاقوامی فضائی مشق انڈس شیلڈ کا آغاز



















