دنیا اسرائیلی جارحیت رکوائے اور مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے،او آئی سی
ریاض(نمائندہ خصوصی)او آئی سی نے کہاہے دنیا اسرائیلی جارحیت رکوائے اور مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔
اعلامیے میں کہا گیاعالمی برادری اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مداخلت کرے اور فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے، علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیلی قبضہ، عالمی قراردادوں کو تسلیم نہ کرناہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی روزانہ بنیاد پر نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں،عالمی برادری فلسطینی عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے علاوہ فلسطینی علاقوں سے صیہونی قبضہ ختم کرانے کےلئے سنجیدہ سیاسی عمل کے لیے تعاون کرے اور اسرائیلی قبضہ ختم کراکر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔



















