مہنگائی کے وار نہ ر کے،شرح31.4فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مہنگائی کے وار نہ ر کے،ستمبر میںشرح31.4فیصد ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں مہنگائی 1.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.5 فیصد بڑھی، شہری علاقوں میں خوراک کی مہنگائی 33.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، دیہی علاقوں میں خوراک کی مہنگائی 35.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گندم کا آٹا ایک سال میں 81.29 فیصد ،مصالحہ جات 78.77 فیصد اور چائے 73.03 فیصد،چاول 64.71 فیصد اور گندم 40.97 فیصد مہنگی ہوئی۔