قومی استحکام کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے،چین

بیجنگ(مشرق نیوز)چینی صدر نے کہاہے قومی استحکام و سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت عارف علوی سے اظہار تعزیت کیا ،شی جن پنگ نے کہا چینی حکومت ،عوام حملوں میں سوگوار خاندانوں و زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہےں۔

چین ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،شی جن پنگ نے کہاقومی استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔