عوام مکمل ریلیف سے محروم،حکومت نے تیل کمپنیوں،ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا

لاہور (کامرس رپورٹر)عوام مکمل ریلیف سے محروم،حکومت نے تیل کمپنیوں،ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول و ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے اضافہ کردیا ،تیل کمپنیاں 47 اورڈیلرز مارجن میں41پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا،پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے لٹرہوگیا۔

پٹرول و ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے لٹر ہوگیا جبکہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 سے بڑھ کر 7.17 روپے لٹر ہوگیا ۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے پٹرول وڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا، ڈیزل پر فریٹ مارجن 1.78اور پٹرول پر 16 پیسے فی لٹر بڑھا دیا گیا،حکومت ڈیزل پر 65.70 روپے ٹیکسزاور 50 روپے لٹر لیوی وصول کر رہی ہے، پٹرول پر 80.29روپے ٹیکسز اور لیوی 60 روپے لٹر ہے