وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کوہرادیا

حیدر آباد،گوہاٹی (ایم این پی)ورلڈکپ کے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دےکر قومی ٹیم کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 345رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی طرف سے رضوان نے 103، بابر اعظم 80اور سعود شکیل نے 75رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں ، آغا سلمان33رنز پر ناقابل شکست رہے،کیویز نے 346رنز کا بڑا ہدف 44ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کے رچن روینڈرا نے97رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا،گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 49.1اوورز میں 263 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی۔