کوئٹہ(بیورورپورٹ)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے دہشتگردوں کے آگے سرنڈر نہیں کرینگے، دہشتگردی کون کررہا ہے جانتے ہیں، ایک ایک دہشتگرد کو بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہادہشتگردوں نے عید میلاد النبی کے جلوس میں شرکت کرنیوالوں کو ٹارگٹ کیا،پتہ ہے کون دہشتگردی کررہا ہے، دہشتگردی کرنےوالوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، ایک ایک دہشتگرد کو بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے،تمام ادارے دہشتگردوں کیخلاف ملکر کارروائی کریں گے، سرنڈر نہیں کریں گے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہاانتہا پسندی میں ملوث ہر تنظیم کیخلاف کارروائی ہوگی،بڑے واقعات میں”را “ملوث ہے،وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اگر سکیورٹی کی کوتاہی بھی سامنے آئی تو دیکھیں گے۔
دہشتگردوں کو بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کرینگے،وزیر داخلہ



















