اسلام آباد (بیورورپورٹ)8رکنی بنچ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کرناغیر آئینی تھا،وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے 5سوالات کے جوابات جمع کرادئیے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں حکومت نے کہا سابق چیف جسٹس نے قانون کو معطل کرکے بنچ تشکیل دیکر فیصلے دیئے اگر قانون برقرار رہتا ہے تو اب تک کے فیصلوں کو عدالتی تحفظ فراہم کیا جائے، عام قانون سازی سے آرٹیکل 184(3) میں اپیل کا حق دیا جا سکتا ہے، آرٹیکل 184(3) میں متاثرہ فرد کے پاس نظر ثانی کے سوا اپیل کا حق نہیں۔
جواب میں مزید کہا گیا توہین عدالت کا آرٹیکل 204 اپیل کا حق فراہم نہیں کرتا، پارلیمنٹ نے قانون سازی کرکے توہین عدالت کیسز میں اپیل کا حق فراہم کیا، پریکٹس قانون سے عدلیہ کی آزادی کو مزید یقینی بنایا گیا، قانون سے عدالتی معاملے میں شفافیت ،بنچ تشکیل میں جمہوریت آئے گی، پریکٹس قانون چیف جسٹس کے لامتناہی صوابدیدی اختیارات کو سٹرکچر کرتا ہے۔
وفاق نے جواب میں کہا پریکٹس قانون کے تحت لارجر بنچ آرٹیکل 184(3) کے مقدمات سنے گا، مفروضے کی بنیاد پر قانون کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا، مستقبل کے کسی قانون سے عدلیہ کے قانون پر قدغن آئے تو عدالت جائزہ لے سکتی ہے، لامتناہی صوابدیدی اختیار سے نظام تباہ ہوتا ہے، فل کورٹ غیر معمولی مقدمات میں تشکیل دیا جاتا ہے، چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہوگا کوئی طے شدہ قانون نہیں، ماسٹر آف روسٹر کی اصطلاح انڈین عدلیہ سے لی گئی ، پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار ہے، پارلیمنٹ قانون سازی سے عدالتی فیصلوں کا اثر ختم کر سکتی ہے۔
دوسری جانب ن لیگ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی،ن لیگ نے اپنے تحریری جواب میں موقف اختیار کیاایکٹ بننے سے پہلے آنےوالی درخواستیں قابل سماعت ہیں نہ ہی حکم جاری ہونا چاہیے،کسی بھی درخواست گزار نے عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا نہیں بتایا،آئینی ترمیم کے ذریعے طریقہ کار میں تبدیلی کے موقف میں تضاد ہے۔
8رکنی بنچ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کرناغیر آئینی تھا،وفاقی حکومت



















