اسلام آباد (بیورورپورٹ)غلامی والا تاثر ذہنوں سے نکال دیں،عدالت عظمیٰ نے سرکاری افسروںکےلئے ”صاحب“ لفظ استعمال کرنے سے روکدیا، پنجاب حکومت کی جانب سے زمین معاوضہ کیس پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوئی،چیف جسٹس ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری ملازمین پر برہم ہو گئے۔
سرکاری ملازمین کے اپنے افسر کےلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سخت سرزنش کی،ڈائریکٹر لینڈ ریونیو بورڈ نے عدالت میں کہا ممبر صاحب نے معاوضے کی ادائیگی کا عمل شروع کیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا صاحب کیا ہوتا ہے؟ 1947ءمیں آزاد ہو گئے تھے، غلامی والا تاثر ذہنوں سے نکال دیں،ہمیں اور آپ کو عوام کی جیبوں سے تنخواہیں ملتی ہیں، عوامی پیسے سے تنخواہیں لےکر ہماری کارکردگی صفر ہے،چیف جسٹس نے کہا ڈاکوو¿ں ،ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے، عدالتوں کےساتھ شفاف رویہ ہونا چاہیے، نظامِ انصاف سے مذاق کا سلسلہ بند کر دیں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ایک سال بعد بتایا جارہا ہے معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری ہے،نومبر 2022 میں عدالت نے حکم جاری کیا۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا متفرق درخواست دائر کر دی، ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے جواب جمع کرا دیا گیا،سپریم کورٹ نے کہا حکومت پنجاب نے بشیراں کی زمینی ملکیت کو تسلیم کیا، 26 مارچ 1990 سے معاوضے کی ادائیگی کا کہا گیا، بشیراں کی زمین پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق ملکیت تسلیم کی گئی، سوال تھا ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر پر بشیراں کو کتنا معاوضہ دیا جائےگا۔
عدالت نے کہاحکومت کسی فرد کی ملکیت تسلیم کرے تو سمجھ سے بالا تر ہے معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا، لاہور سے کچھ افسروں کو سپریم کورٹ بھیجا گیا کہ ہمیں ممبر صاحب نے بھیجا ہے، سوال کیا کیوں آئے ہیں؟ جواب نہیں دیا گیا،سرکاری ملازمین کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ممبر کے نام کےساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنا مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، دفاتر میں سرکاری ملازمین کےلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے، صاحب کا لفظ استعمال کرنے کی آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔
سپریم کورٹ نے 2 ماہ میں بشیراں کو معاوضہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا معاوضہ نہ دیا گیا تو محکمہ پنجاب کے ممبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا وکلا کو طریقہ کار کے مطابق سنا جائے اگر آپ کہتے ہیں تو میں استعفیٰ دے کر چلا جاتا ہوں، آپ بولنے نہیں دیں گے تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا استعفیٰ دینا آپ کی اپنی مرضی ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کھلی عدالت میں سماعت ہو رہی ہے، ایک سال بعد آ کر بتایا ابھی تک معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کچھ نہیں کیا گیا، آپ نے عدالت کو شرمندہ کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے سرکاری افسروں کےلئے ”صاحب“ لفظ استعمال کرنے سے روکدیا



















