اسلام آباد (بیورورپورٹ)جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن ،قائمہ کمیٹی سینٹ نے کریمنل لا ترمیمی بل 2023 متفقہ طور پر منظورکرلیا۔
قائمہ کمیٹی داخلہ کااجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہرا کی جانب سے پیش کیا گیا کریمنل لا ترمیمی بل 2023متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
بل کی منظوری سے جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن ہوگا، جنسی زیادتی کے شکار لوگوں کو پرائیویٹ ہسپتال ابتدائی طبی امداد دینے کا پابند ہوگا،نجی ہسپتال ابتدائی امداد کے بعد فرد کو 24 گھنٹوں کے اندر سرکاری ہسپتال کو ریفر کرے گا۔
بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق نے کہا مجرموں کوعمر قید کی سزا اور سزائے موت کی جگہ سرعام پھانسی دی جائے، پھانسی سرعام ڈی چوک نہیں جیل میں سب قیدیوں کے سامنے دی جائے،سینیٹر شیری رحمن نے کہا سرعام پھانسی سے بربریت ہوگی جن معاشروں میں ایسی سرعام پھانسی ہوئی وہاں بھی جرائم میں کمی نہیں آئی۔
جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن،بل منظور



















