انجکشن سیکنڈل میں ملوث ملزموں کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)انجکشن سیکنڈل میں ملوث ملزموں کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزموں بلال رشید اور عاصم کو ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج نواز بھٹی کے روبرو پیش کیا اور موقف اپنایاملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کر رہے تھے، انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔

سیشن کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔