ہائے مہنگائی،اشیا ئے خورونوش عوام کی قوت خرید سے باہر،دکاندار مالا مال ،شہری پھٹ پڑے

لاہور( رپورٹ نعیم جاوید )کمر توڑ مہنگائی نے اےک طرف عام آدمی کے گھرےلو بجٹ کو تباہ کر دےا، دوسری طرف دکاندارں کی طرف سے سرکاری لسٹ سے ہٹ کے من مانے دام لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام مےں خاصی بے چےنی پائی جا رہی ہے، پھل اور سبزےاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔

حکومت کی طرف سے ہزاروں ٹن ذخیرہ شدہ چینی ضبط کرنے کے باوجود قیمت میں کمی نہیں ہوئی اسی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس سے عام آدمی یہ بات سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے مہنگائی میں کمی کیوں نہیں آئی ۔

روزنامہ مشرق لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے اڈہ پلاٹ کے رہائشی ایم علی نے کہا کہ نگران حکومت نے عوام کا تیل نکال دیا ہے ڈالر کی قیمت میں کمی چینی کے گوداموں پر چھاپوں کا ہم عوام کو کب فائدہ ہو گا ،ملتان چونگی کے رہائشی جاوید اقبال نے کہا کوئی بھی سبزی 100 روپے کلو سے کم نہیں ہے ماش کی دال 600 روپے کلو ہو چکی ہے، سفید پوش آدمی کھائے تو کیا کھائے ۔

شادمان کے رہائشی فہیم ٹکیاں والا نے کہانیب قوانین بحال ہو چکے ،فلور ملز مالکان کو گرفتار کر کے مفت آٹا سکیم کی انکوائری کی جائے، فلور ملز مافیا کےخلاف ایکشن بہت ضروری ہے۔