لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کو ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ مشین ختم کرنے کا آرڈیننس الیکشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا، آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا ،بعد میں 3 ماہ کی توسیع کابینہ کرے گی۔
نگران کابینہ کو بریفنگ میں بتایاگیاووٹنگ مشین فی الحال قابل عمل منصوبہ نہیں، وقت کا ضیاع ہے، ووٹنگ مشین استعمال کرنے یا نہ کرنے کا استحقاق سیاسی حکومت کا ہے، ووٹنگ مشین کے استعمال سے الیکشن نتائج متنازع تصور ہوں گے۔
ادھر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہانگران حکومت آرڈی نینس سے ووٹنگ مشین ختم کرسکتی ہے، بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ووٹنگ کو ایکٹ میں ڈالا تھا۔
پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ مشین کو ختم کردیا



















