اسلام آباد (بیورورپورٹ)بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را“ کے ہاتھوں سکھوں کی نسل کشی کےخلاف دنیا بھر میں سکھ برداری یک زباں ہوگئی، پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماوں کے قتل پر تحریک سینٹ میں جمع کرا دی۔
سینیٹر گردیپ سنگھ نے تحریک زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بھارت بطور ریاست دنیا بھر میں دہشت گردی کا نہ صرف مرتکب ہے بلکہ فروغ دیتا رہا ہے،تحریک میں مزید کہا گیا پاکستان طویل عرصے سے بھارتی دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارتی دہشتگردی کی حقیقت کھل کرساری دنیا کے سامنے آگئی ۔
کینیڈا میں سکھ رہنماﺅں کاقتل،پی ٹی آئی نے سینٹ میں تحریک جمع کرادی



















