اسلام آباد (بیورورپورٹ)حج پالیسی2024تیار،4ہزارکاموبائل پیکیج ،سعودی کمپنی کےساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا حج پالیسی 2024 تیار کر لی، کابینہ سے 10 روز میں منظوری لے لی جائےگی،حج پالیسی میں 40روز سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے، عازمین حج کو مخصوص رنگ و ڈیزائن کے 2 سوٹ کیس دیئے جائیں گے، سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کے کوائف موجود ہوں گے، سوٹ کیس پر نام، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ، مکتب نمبر سمیت دیگر معلومات درج ہوں گی۔
انیق احمد نے کہا عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہلخانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکیج دیا جائےگا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ، پاکستانی عازمین رومنگ کے بغیر ہی موبائل فون پرآڈیو، ویڈیو کال کرسکیں گے، 4 ہزارکے موبائل پیکیج سے لامحدود بات ہوسکے گی۔
حج پالیسی2024تیار،4ہزارکاموبائل پیکیج ،سعودی کمپنی کےساتھ معاہدہ



















