نواز شریف کو واپسی پر گرفتاری سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف کو وطن واپسی پر ممکنہ گرفتاری سے بچانے کےلئے قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی اور مختلف آپشن پر مبنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے ایک ہفتہ قبل قانونی ٹیم حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کرے گی، عدالت سے جتنے دن کی بھی ضمانت ملے گی اس کے اگلے دن نواز شریف سرنڈر کریں گے ، ن لیگ کی قانونی ٹیم عدالت کو یقین دہانی کرائے گی۔