لاہور (اپنے نمائندے سے) جے یوآئی نے بلاتفریق احتساب کامطالبہ کردیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی غفورحیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں انتخابات نہ کرائے جائیں،جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،انتخابات میں مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کریں گے، احتساب بلا تفریق سب کاہونا چاہیے،2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی۔
غفور حیدری نے مزید کہاپی ڈی ایم میں ہر جماعت کے اپنے اپنے اصول ہیں،ن لیگ کسی کےخلاف احتجاج کرتی ہے تو پابند نہیں ،اپنے فرض ادا کئے،میںاپنی رائے دے سکتا ہوں کل اگر الیکشن نہ ہوئے تو کیا کرسکتے ہیں۔
ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں انتخابات نہ کرائے جائیں،JUI



















