عوا م کیلئے ٹھنڈی ہوا کاجھونکا، پٹرول کی قیمت پر خوشخبری دینگے،وزیر تجارت

کراچی(بیورورپورٹ)عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کاجھونکا،حکومت نے یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت پر خوشخبری کی نوید سنادی۔

گورنر ہاو¿س کراچی میں تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہاکراچی کی تاجر برادری پورے پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، حکومتی اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ، کرنسی مستحکم ہونے پرقیمتیں بھی یقینی طور پر کم ہوں گی،پٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاڈالر تیزی سے 250روپے تک آجائے گا، تاجروں نے توانائی بحران و درآمدات کی کمی پر خدشات سے آگاہ کردیا۔