مقبوضہ کشمیر بھارت کاحصہ تھا نہ ہوگا،تحریک آزادی دہشتگردی نہیں،پاکستان

نیویارک (خواجہ فاروق)مقبوضہ کشمیر بھارت کاحصہ تھا نہ کبھی ہوگا،تحریک آزادی دہشتگردی نہیں،اقوام متحدہ میں نمائندہ پاکستانی مشن نے بھارت کو کرارا جواب دےدیا۔

پاکستانی مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہابھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے،بھارتی مظالم وپابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کےساتھ دھڑکتے ہیں، غاصبانہ قبضے کےخلاف کشمیریوں کی مزاحمت جائز و قانونی ہے، آزادی کی تحریک دہشتگردی نہیں۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہاجنگی جرائم و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے، بھارت دہشتگردی کا شکار نہیں بلکہ سپانسر ہے ،بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے،بھارتی دہشتگردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525 حملے کیے گئے، دنیا بھارت کو سٹریٹجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے۔