سمگلنگ روکدی،ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، وزیر تجارت

کراچی(بیورورپورٹ)وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے ڈالر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ رکوا دی اب ڈالر کی قدر نہیں بڑھنے دیں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا حکومتی اقدامات سے ڈالر کی اڑان کو بریک لگی،اقدامات جاری رکھیں گے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہاملک میں ڈالر کی حقیقی ویلیو 260 جبکہ مہنگائی کے حساب سے قیمت 200 روپے بنتی ہے۔