شاداب نے پر فارم نہ کیا تو کپتان ڈراپ کردینگے،ذکا اشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے شاداب خان نے پرفارم نہ کیا تو کپتان ڈراپ کر دیں گے۔

ذکا اشرف نے کہااجلاس میں کپتان بابر اعظم کو تجویز دی گئی لیگ بریک گگلی باولر شاداب خان فارم کے مسئلے سے دوچار ہیں، مناسب ہو گا ورلڈ کپ سکواڈ میں نہ رکھا جائے لیکن کپتان بابر اعظم نے خواہش ظاہر کی وہ شاداب خان کو ورلڈ کپ میں بطور نائب کپتان ٹیم کیساتھ لےجانا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہابابر اعظم نے یقین دلایا اگر شاداب نے ورلڈ کپ میں پرفارمنس نہ دی تو فائنل لائن الیون سے ڈراپ کر دیا جائےگا،ذکا اشرف نے مزید کہاٹیم کے چناو سے پہلے ایشیا کپ کی پرفارمنس کا ریویو کیا،2 سابق کپتانوں حفیظ ،مصباح الحق کی خدمات حاصل کیں،دونوں نے تجربے کی بنیاد پر مفید مشورے دئیے،کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف تھا زیادہ تبدیلیوں سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوگا،ڈائریکٹر کرکٹ مکی آر تھر بھی دونوں کے ہم خیال تھے۔