ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی رونمائی،حسن علی کی واپسی


لاہور (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان نے بھارت میں ہونےوالے کرکٹ و رلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کااعلان کردیا،ان فٹ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کرلیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کااعلان کرتے ہوئے کہا15رکنی سکواڈ میںبابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رﺅف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، نواز، رضوان (وکٹ کپیر)، وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی ،اسامہ میر شامل ہیں،حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں،نسیم شاہ ان فٹ ہونے کے باعث جگہ نہیں بناسکے۔

انضمام الحق نے کہادعا ہے ٹیم ورلڈکپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور کامیابی سمیٹ کر لوٹے،تجربہ کار حسن علی بہترین چوائس ہیں،اچھی کارکردگی کی امید ہے، درمیانی اوورز میں سپنرز کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے،سپنرز کو محنت کرنا پڑے گی،ایک سوال کے جواب میںچیف سلیکٹر نے کہاسلیکشن میرے پاس ہے لیکن کسی کےلئے دروازے بند نہیں کر سکتا،سرفراز،عماد وسیم سمیت ہر ایک کےلئے سلیکشن اوپن ہے۔