نیویارک () وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے بنیادی ہدف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہے۔
نیویارک میں انٹرویو دیتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا معاشی مضبوطی سیاسی استحکام سے مشروط ہے، ایس آئی سی ایف کے تحت 5 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہداف مقرر کئے ہیں، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خلیجی ممالک سے معاہدے ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا خلیجی ممالک پاکستان میں بڑے شراکت دار ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔
ہدف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہے:وزیر خارجہ



















