لاہور ( نوید چودھری) قلعہ گجر سنگھ میں واقع سرکاری اراضی پر قبضہ اور نقشہ منظوری کے معاملے پر ایڈمنسٹریٹر آفس کی جانب سے ملزمان کو ہمراہ ریکارڈ ذاتی حیثیت میں سماعت کےلئے پیش ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
حقائق جان کر معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے سابق میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ امین مغل، داتا گنج بخش کی زونل آفیسر پلاننگ مہوش نعیم، سابق بلڈنگ انسپکٹر وحیدالدین، بلڈنگ سرویئر شفقت بھٹی، پٹواری جہانگیر اور اعجاز حسین کے بیانات قلمبند کرنے کےلئے 22 تاریخ کےلئے طلبی نوٹس جاری کیا گیا جبکہ واقعہ کی مرکزی ملزمہ سابق خاتون سٹیٹ آفیسر سدرہ ظفر جس کی موجودگی اور آنکھوں کے سامنے سارا معاملہ واقعہ پذیر ہواکو سماعت کےلئے طلب نہ کرکے حقائق کی کھوج کا عمل آغاز میں ہی متنازع ہونے کے امکانات واضح ہو گئے ہیں حالانکہ مذکورہ خاتون سٹیٹ آفیسر سدرہ ظفرکی موجودگی اور آنکھوں کے سامنے سارا معاملہ وقوعہ پذیر ہواپھر کیا مصلحت آڑے آگئی کہ خاتون سٹیٹ آفیسر سدرہ ظفر ہونے کے ناطے کچھ کرنے سے قاصر رہیںبلکہ جب اراضی پر قبضہ ہورہا تھاتب خاموش رہیں بلکہ نقشہ منظور ہونے تک بھرپور مبینہ تعاون فراہم کرتی رہیں۔
جب ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن عبدالاسلام عارف سے بات کرنے کی کوشش کی گئی ان سے بات نہ ہوسکی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















