لاہور،اسلام آباد ( اپنے نمائندے سے،بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے لیول پلیئنگ فیلڈ پرشکایت کسی اور نہیں صرف ن لیگ سے ہے، پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں پروفاق ،تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، شکایت کا حل آصف زرداری نکالیں گے، وقت دینا چاہیے،پیپلزپارٹی نواز شریف کو ویلکم کرے گی،پیپلز پارٹی بھی اپنے کیسز کو فیس کرنے کےلئے تیار ہے، امید ہے قائد ن لیگ بھی کیسز کا سامنا کریں گے،الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے،عوام کو غرض نہیں قیدی نمبر فلاں فلاں ہے، امید اور روڈ میپ کی ضرورت ہے، بھارت فاشسٹ سٹیٹ بن چکا، کینیڈین وزیراعظم کے الزام سے دنیا میں بے نقاب ہوگیا،عالمی برادری کب تک مودی حکومت کے اقدامات نظر انداز کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی امداد سومرو سے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر قمر زمان کائرہ،حسن مرتضیٰ،چودھری منظور،اسلم گل،جمیل منج،امجد جٹ،اعجاز سمہ،فیصل میر،ذوالفقار بدر،عاطف رفیق چودھری سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا سی ای سی اجلاس میں لیول پلیئنگ فیلڈ پر تحفظات دور کرنے کا اختیار آصف زرداری کو دےدیا گیا اب مناسب نہیں میں ہر روز معاملے پربات کروں جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے وہ سب ہی کو نظر آرہی ہے،شکایت مسلم لیگ (ن) سے ہے، کسی اور سے شکایت ہوتی تو نام لےکر ذکر کرتا،بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیا جاتا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاہونا تو چاہیے تھا تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ الیکشن کا مطالبہ کرتیں، پی ڈی ایم کے سب اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلا جاتا، ن لیگ نے بندوبست کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو تو شکایت انہی کےخلاف ہوگی،ترقیاتی فنڈز و منصوبوں کی تکمیل کےلئے اصول واضح ہیں، نہیں ہو سکتا سندھ میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو اور دیگر صوبوں میں ہو، پنجاب ، وفاق میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے،وفاق ،تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہامیڈیا پر کردار کشی مہم چل رہی ہے، ایک جماعت پروپیگنڈا و کردار کشی کی ماہر ہے،نیب کیسز پرانے ہیں اور چلتے آرہے ہیں، نیب کیسز کا آئندہ الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بطور وزیر خارجہ میں جو کچھ کر سکتا تھا، کیا، سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانا اچھا اقدام ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاپیپلز پارٹی کا شروع سے مطالبہ ہے نواز شریف کو واپس آنا چاہیے، نواز شریف نے واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو پیپلزپارٹی ویلکم کرے گی، امید ہے کیسز کا سامنا کریں گے،عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ،سکولوں کی فیسیں، ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو چکا ،پیپلز پارٹی نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، تنخواہیں ، پنشن بڑھائی،ملک کو عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے،عوام کو غرض نہیں قیدی نمبر فلاں فلاں ہے، ،امید اور روڈ میپ کی ضرورت ہے، ترجیح ہونی چاہیے عام آدمی کو مہنگائی کے دور میں کیسے ریلیف دے سکتے ہیں، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہاپیپلزپارٹی میں ہر روز کوئی نہ کوئی شامل ہورہا ہے، کوئی پابندی یا رکاوٹیں نہیں ، سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ و پروپیگنڈا پر دھیان نہ دیں،انتخابات کی تاریخ کااختیار میرے نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے ،شیڈول الیکشن کمیشن نے دنیا ہے،انتخابات کی تاریخ نظر نہیں آرہی،الیکشن کمیشن فوری طور پر شیڈول جاری کرے،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی و خود عدلیہ کےلئے اہم ہے ،فل کورٹ سماعت خوش آئند فیصلہ ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہابھارت فاشسٹ سٹیٹ بن چکا، کینیڈین وزیراعظم کے الزام کے بعد دنیا بھر میں بے نقاب ہوگیا،کب تک عالمی برادری ،بالخصوص مغربی ممالک بھارتی اقدامات کو نظرانداز کرتے رہیں گے؟ وقت آچکا عالمی برادری اعتراف کرے بھارت بدمعاش ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا ۔
بلاول بھٹو نے کہابھارت صرف کشمیر نہیں بلکہ پاکستان میں بھی دہشتگردی کررہا ہے اب نیٹو کے رکن ممالک کی خودمختاری کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے،پاکستان کو کینیڈا کےساتھ کھڑے ہونا چاہیے اور بھارت جیسی مذہبی انتہاپسند ریاست کا اصل چہرہ عالمی سطح پر نمایاں کرنا چاہیے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















