ماہ ربیع الاول میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا:ڈی پی او ساہیوال


ساہیوال(بےورورپورٹ)ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزادکی زیرصدارت ڈی پی او آفس ساہیوال میں ربیع الاول کے سلسلہ میں علمائے کرام اورمنتظمین ضلع ساہیوال کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،دوران میٹنگ ربیع الاول کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کی صورتحال امن وامان کے قیام اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

علمائے کرام سے خطاب کے دوران ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا ربیع الاول کے موقع پر تمام وسائل بروئے کار لا کر فول پروف سکیورٹی اور امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے گا،مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماءکرام کامثالی کردار ہے۔

شرکا نے ماہ ربیع الاول کے دوران پولیس کےساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا شہر میں امن کے قیام کیلئے ہم سب ایک ہیں اور اداروں کےساتھ کھڑے ہیں،ڈی پی او ساہیوال نے کہاماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔