غریب کی سواری مزید مہنگی،ریل کرائے بڑھنے کی ہیٹرک

لاہور(اپنے نمائندے سے )پٹرول بم کے آفٹرشاکس،غریب کی سواری مزید مہنگی،ریل کرائے بڑھانے کی ہیٹرک، ریلوے انتظامیہ نے پھر مسافروں پر بوجھ ڈالتے ہوئے ایک ماہ میں تیسری بار کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

حکام نے کہا ریل کرایوں میں5فیصد اضافہ پٹرولیم قیمتیں بڑھنے پر کیا گیا،اطلاق تمام مال گاڑیوں ، ایکسپریس ٹرینوں پر ہوگا ،250 کلو میٹر تک چلنے والی شٹل، پسنجر ٹرینیں مستثنیٰ ہوں گی۔