کالعدم ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی،خیر سگالی و نیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہو سکتیں:خواجہ آصف
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے اور ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے،ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا افغانستان کےساتھ مسائل بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، افغان سرزمین پاکستان کےخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،انھوں نے کہا ٹی ٹی پی کابل کی اتحادی ہے، افغانستان کا فرض ہے وہ امن کی ضمانت اورفروغ یقینی بنائیں، خیرسگالی اورنیک خواہشات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں،سابق وزیر دفا ع نے کہا افغانستان کےساتھ مسائل مریضوں کی آمدورفت اور تجارت تک محدود نہیں، مریضوں کے تیمارداروں کے لبادے میں دہشتگرد پاکستان آر ہے ہیں،لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور شہری شہید ہورہے ہیں، پس منظر سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔



















