کراچی (مشرق نیوز) کپتان پاکستان ویمنز ٹیم ندا ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں نے ثابت کیا کہ وہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ میرے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ اس سیریز سے مثبت پہلو کیا نکالوں۔انہوں نے کہا کہ مختلف لڑکیوں کو موقع دیا، سب نے اہم کردار ادا کیا۔ آنے والے دنوں میں اور اچھے نتائج نظر آئیں گے۔کپتان قومی ویمنز ٹیم نے کہا کہ ایشین گیمز کےلئے بلند حوصلے کے ساتھ جائیں گے۔ بھرپور تیاریاں ہیں، کوشش کریں گے کہ پاکستان کو دوبارہ گولڈ میڈل جتوائیں۔ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف جس طرح قومی ٹیم نے کھیلا ہے وہ بہت زبردست تھا، اگر جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی میں 0-3 سے ہراسکتے ہیں تو کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ندا ڈار نے کہا کہ ینگ پلیئرز پر کسی طرح کا کوئی دبا نہیں تھا، ون ڈے میں ہم نے مختلف کامبی نیشن بھی ٹرائی کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ون ڈے چیمپئن شپ کے 6 میں سے 4 میچز جیتے ہیں، پاکستان ویمن ٹیم نے بطور ٹیم پرفارم کرنا شروع کردیا ہے۔ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جویریہ بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، ان کا کم بیک ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ شوال ذوالفقار نے انڈر 19 میں اچھا کھیلا تھا، ہمارے لئے سب سے اہم بات پلیئرز کا پول تیار کرنا ہے۔
پاکستانی لڑکیوں نے ثابت کیا وہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتی ہیں: ندا ڈار



















