سی آئی اے پنجاب میں ڈی ایس پی کے عہدے پر انسپکٹرز کی تعیناتیاں سوالیہ نشان

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ پنجاب پولیس کا ایک اہم شعبہ سی آئی اے جہاں پہلے کبھی ایس پی سطح کے آفیسر ضلعی سربراہ کے طور پر تعینات کیا جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ سی آئی اے جیسے اہم ترین ادارے کی ذمہ داریوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا تو سی آئی اے کی اہمیت اور ذمہ داریوں کے پیش نظر اسکی سربراہی ایس ایس پی رینک کو آفیسر کو سونپی گئی جبکہ آج کل ڈی آئی جی رینک کے پولیس آفیسر اسکے سربراہ ہیں۔ محکمہ پولیس کے ایک معروف آفیسر اور حال ہی میں ڈی آئی جی رینک پر ترقی پانے والے ملک لیاقت علی سی آئی اے لاہور کے سربراہ ہیں۔ دوسری طرف فکر انگیز بلکہ تشویشناک بات یہ ہے کہ لاہور میں محنتی اور قابل افسران کی موجودگی کے باوجود انسپکٹر رینک کے افسران کو سی آئی اے میں ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ حیرت ہے کہ ڈی آئی جی کو سربراہ بنا کر اسے انویسٹی گیشن سے الگ تو کردیا گیا ہے اور ایک ڈویژن کی شکل دیکر نارتھ اور ساﺅتھ دو ایس پی جبکہ دونوں ڈویژنز میں 10 انچارج بنائے بھی گئے ہیں لیکن تمام انچارج ڈی ایس پی نہ ہونے کی وجہ سے اس اہم ادارے کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ سی آئی اے میں تعیناتی میں بے ضابطگی سے انتظامی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ اسوقت نارتھ میں سی آئی اے سٹی ڈی ایس پی میاں قدیر اور سول لائنز راشد امین بٹ کو تعینات کیا گیا ہے یہ دونوں ڈی ایس پی ہیں جبکہ شاہدرہ انچارج ڈی ایس پی کی جگہ انسپکٹر مجاہد حسین، کینٹ انسپکٹر فیصل شریف اور ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن انسپکٹر محمد علی بٹ کو لگایا گیا ہے۔ اسی طرح ساﺅتھ میں صرف صدر میں انچارج سی آئی اے ڈی ایس پی رضوان منظور چیمہ ہیں، اسکے علاوہ چوہنگ انچارج انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، ڈیفنس انسپکٹر رئیس احمد خان، ماڈل ٹاﺅن میں انسپکٹر حسنین حیدر اور کاہنہ میں انچارج سی آئی اے انسپکٹر قیصر عزیز کو تعینات کیا گیا ہے۔ باخبر حلقے سی آئی اے جیسے حساس ترین ادارے میں انسپکٹر ز کو ڈی ایس پیز کی ذمہ داریاں دینے پر سخت تحفظات کر رہے ہیں۔ مبینہ طور ڈی ایس پی عہدوں پر تعینات انسپکٹرز کی اہلیت اور کارکردگی کے بارے میں شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی نارتھ فرقان بلال اور ایس پی ساﺅتھ آفتاب احمد جیسے ذمہ دار افسران کی موجودگی میں ایسی تعیناتیاں اپنی جگہ اہم سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں۔