یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور( کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے شیر پا وپل پر انتشار انگیز تقاریر و جلاو گھیراوکیس میں نئی دفعات شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما یاسمین راشد کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔

یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،جج عبہر گل خان نے سماعت کی،پولیس نے موقف اپنایا مقدمے میں بغاوت،جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دیں،نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 14 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

ادھرلاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ کےخلاف عسکری ٹاورحملہ اورجلاو گھیراو کیس پر سماعت کی ،دوران سماعت تفتیشی افسر نے نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق گورنر عمر سرفرازچیمہ کو 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت لاہور کی ڈیوٹی جج نے 9مئی کو ہونے والے جلاﺅگھیراو واقعات کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے میں نامزدملزموں عائشہ بھٹہ،عظیم ،حافظ ارشد، ابرار احمد، قاسم سمیت 16 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں،عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔