شہر کی مرکزی شاہراﺅں کو سولر سسٹم پر کرنے کا تخمینہ لگایا جائے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا کوٹ خادم علی شاہ کی مین روڈ پر تجاوزات کا نوٹس، تجاوزات کو بلا امتیاز ختم کرنے کی ہدایت۔ شہر کی مرکزی شاہراﺅں کو سولر سسٹم پر کرنے کا تخمینہ لگایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد،اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت دیگر متعلقہ احکام نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہائی سٹریٹ پر اسفالٹ کیلئے ٹائم لائن دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حبیب ٹا¶ن کے سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے سیوریج لائن مکمل فعال کردی گئی ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے پبلک ہیلتھ کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل حل کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔