اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بیرون ملک 40نئے ٹریڈ افسروں کی تعیناتی کےلئے انٹرویو بورڈ تشکیل دےدیا،حکومتی ذرائع کے مطابق ٹریڈ افسروں کی تعیناتی کےلئے انٹرویوز11 سے 15 ستمبر کو ہوں گے۔
نگراں وزیر تجارت کی سربراہی میں بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا،بورڈ میں سیکرٹری تجارت، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ، سی ای ٹی ڈیپ اور نجی شعبے سے ماہر شامل ہیں۔
انٹرویو بورڈ کے پاس امیدواروں کو 40 نمبرز تک دینے کا اختیار ہو گا، انٹرویو کے بعد ٹریڈ افسروں کےلئے نام وزیر اعظم کو بھیجے جائیں گے،نگراں وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ٹریڈ افسروں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گا۔
بیرون ملک 40ٹریڈ افسروں کی تعیناتی کیلئے بورڈ تشکیل



















