اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے عہد ے کی خوشی اپنی جگہ لیکن پریشر بھی ہوتاہے،وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھنا گمان میں بھی نہیں تھا ،دوستوں میں مذاق کی حد تک باتیں ہوتی تھیں،قانون کے مطابق انتخابات کافیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا،آئین کے تحت چلیں گے،سپریم کورٹ کافیصلہ قابل قبول ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاہڑتال کے معاملے پر میرے بیان کاغلط مطلب لیا گیا،میرا کہنا تھا کچھ لوگ احتجاج کو سول وار سے تشبیہ دے رہے ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں،غریب پر انتہائی بوجھ کاانداز ہ ہے،بجلی بلوں پر ریلیف دینے کیلئے مسلسل کام کررہے ہیں،پاور ڈویژن ٹیم مسئلے کامختصر مدتی حل تجویز کرنے جارہی ہے،ماضی میں ایک بار اپنا بجلی دیکھ کر میرے ہوش ٹھکانے آگئے تھے۔
نگران وزیراعظم نے کہاحکومت محروم طبقے پر خرچ کرنے کیلئے نظام بناتی ہے،نیت درست ہے،نکتہ چینی کی پرواہ نہیں،اداروں کی نجکاری ایجنڈے میں شامل ہے،چند دنوں میں پرائیویٹائزیشن ایجنڈے کو5سے10 فیصد آگے بڑھایا،مغلیہ انداز میںاعلان نہیں کرتا چاہتا فوری پی آئی اے کی نجکاری درکارہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاتوانائی کی بچت کیلئے چند دنوں میں عملی اقدام نظر آئے گا،مارکیٹیں جلد بند کرنے کیلئے صوبوں کےساتھ ایک ہو کر فیصلہ کرنا ہے،عسکریت پسندوں کے معاملے پر مذاکرات اور طاقت کااستعمال دونوں کرنا چاہیے،امریکی انخلا کے بعد چھوڑ ے گئے جنگی آلات سے مسائل پیدا ہوئے،نئی حکومت کے بعد افغانستان میں حالات بہتر ہونے کی بجائے بگڑ گئے،پرامن وخوشحال افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں،خوشحال پاکستان کے تصور سے خوشحال پاکستان جڑا ہے،دونوں طرف سے ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے راستے موجود ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا9مئی کو تمام حدود پار کی گئیں،ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں،ملوث افراد کیخلاف آئین وقانون کے مطابق ایکشن ہوگا،سائفر پر ابھی تک خود کوئی تحقیقات نہیں کیں، بھارت سے روایتی تاریخی رشتہ بدقسمتی سے دوستانہ نہیں رہا،کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب مسئلہ ہے،کشمیر بنیادی مسئلہ کہنے کامطلب یہ ہے ہمہ وقت جنگ چاہتے ہیں،بھارت سے جنگ نہیں چاہتے لیکن امن سے انکار کیاجائے تو پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہوگا۔
سول وار کاکوئی خطرہ نہیں،انتخابات کافیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا،نگران وزیراعظم



















