بھائی اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائینگے ،علیمہ خان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئر مین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے بھائی اپنا ملک چھوڑ کر باہر نہیں جائینگے اگر جیل میں رہنا پاکستان کےلئے بھلائی ہے تو اسی میں رہیں گے اور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاخان صاحب پاکستان کےلئے 27سال سے مشن پر ہیں،کورٹ میں ریلیف کےلئے آئے ،2سال کے بچے سے لےکر 90سال کے بزرگ تک سبھی خان صاحب کےساتھ ہیں ۔