لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی بلوں میںظالمانہ ٹیکس کیخلاف2 ستمبر کو شٹر ڈاون ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے کہاہے عوام پر مہنگائی کا بوجھ دہشتگردی ،واپڈا ڈرون حملے کررہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سراج الحق نے کہا لاکھوں نوجوان نشے میں مبتلا ہو گئے ، عدل و انصاف سمیت نوجوانوں کےلئے تمام دروازے بند ہیں، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے نوجوان آج ”پاکستان سے زندہ بھاگ“ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاملک میں کرپٹ اشرافیہ کا مستقبل محفوظ ہے، حالیہ سروے کے مطابق 72 فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی نے انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، سابق حکمرانوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو گندی سیاست کےلئے استعمال کیا،ساری دنیا میں امیروں سے لےکر غریبوں کو دیا جاتا ہے، پاکستان میں غریبوں سے لےکر امیروں کو دیا جاتا ہے، ایک طرف لوگ بھوکے سوتے ہیں ،دوسری طرف مراعات یافتہ طبقے کو 17 ارب ڈالر کی مراعات حاصل ہیں۔
عوام پر مہنگائی کا بوجھ دہشتگردی ،واپڈا ڈرون حملے کررہا ہے،سراج الحق



















