لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلوے پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام لاہور انجن شیڈ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج قیادت چیئرمین ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ، مرکزی صدر شیخ انور،صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد نے کی۔ احتجاج میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریل مزدوروں نے گلے میں احتجاج کے طور پر سوکھی روٹیاں بھی پہن رکھی احتجاج کیا۔ احتجاج مظاہرے سے چیئرمین ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ، مرکزی صدر شیخ محمد انور،صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو ریلوے ہیڈ کوارٹرز دھرنا دیں گے۔پورے ملک کے ریلوے ملازمین آج سراپا احتجاج ہیں،انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کرے۔قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایل اے سٹاف کو کنفرم کیا جائے،ٹی اے اور بقایا جات ادا کیے جائیں۔ پاکستان ریلوے ایک دفائی، رفائی اور فلاحی ادارہ ہے جس میں ملازمین کو کئی کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا حکومتی نااہلی ہے جس سے ملازمین کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔ ریلوے پریم یونین ریلوے ملازمین کے حقوق کی نمائندہ یونین ہے۔ ملازمین کے حقو ق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ بعدازں پورے ملک میں کراچی، لاڑکانہ، روہڑی، سکھر، ملتان، خانیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، کندیاں میں بھی ریلوے پریم یونین نے تنخواہوں کی بروقت عدم ادائیگی پر زبردست احتجاج کیا گیا۔
ریلوے ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا



















