چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مشرق نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے ملاقات کیلئے لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے۔



















