اوکاڑہ، قصور، پاکپتن،لاہور(بیورورپورٹ،خبرنگار)ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،متعدد بند ٹوٹ گئے، متعدد دیہات زیر آب، فصلیں تباہ ہوگئیں، کئی دیہات کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔
سیلابی ریلے کے باعث علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب ستلج سے متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں چھٹیوں میں 28اگست تک توسیع کردی گئی، کمشنر لاہور ڈویژن علی رندھاوا کے مطابق ستلج میں تلوار پوسٹ پر 24گھنٹوں کے بعد پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 57ہزار کیوسک ہے،مزید 400 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے کہا11میڈیکل کیمپس سے 7121افراد کو طبی امداد و ادویات دی گئیں،تلوار پوسٹ پر موبائل ہسپتال میں 1060لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا ،دریائے ستلج کے متاثرہ علاقوں میں بوٹس و بیڑے مسلسل چکر لگا رہے ہیں،ہر چھوٹے بڑے دیہی علاقے کو چیک کیا جارہا ہے،ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔
ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،بند ٹوٹ گئے، کئی دیہات زیر آب، فصلیں تباہ



















