سرینگر (مشرق نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ میر واعظ گھر پر نظر بند ہیں، وہ جامع مسجد تک نہیں جاسکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر منوج سنہا جھوٹ بول رہے ہیں کہ میر واعظ آزاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرواعظ آزاد ہیں تو ان کے گھر کے باہر بھارتی فورسز کیوں تعینات ہیں؟ میرواعظ آزاد ہیں تو میڈیا ان کا انٹرویو کیوں نہیں کرسکتا۔
میر واعظ نظر بند ہیں، جامع مسجد تک نہیں جاسکتے: فاروق عبداللہ



















