لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے ہفتے کے روز لاہور میں 9مئی کو شرپسندوں کے ہاتھوں جلائے گئے جناح ہاﺅس کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جناح ہاﺅس کی حالت دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا، قائد کے گھر کو جس طرح جلایا گیا یہ انتہائی شرم کی بات ہے اور جنہوں نے نوجوانوں سے یہ کروایا ان کا مائنڈ واش کیا، یہ شرمناک امر ہے۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج قائداعظم سے کہا ہے کہ قائد ہم شرمندہ ہیں، آپ کا گھر جلانے والے زندہ ہیں، ان کا ایمان ہے کہ یہ ملک رہتی دنیا تک قائم رہےگا، پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے، اسی کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔خلیل جارج نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں شہدا کی بے حرمتی کی گئی، وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ 9 مئی اور سانحہ جڑانوالہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، 9مئی اور سانحہ جڑانوالہ کے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعہ کے روز وہ جڑانوالہ گئے تھے، وہاں لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی سے کہا ہے کہ اگلے اتوار مسیحی چرچز میں عبادت کریں گے۔ خلیل جارج کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقوق مل رہے ہیں، وہ مسیحی ہیں انہیں وفاقی وزیر بنایا گیا ہے، شدت پسندی کہیں بھی ہو سکتی ہے، سویڈن میں جو قرآن مجید کے ساتھ ہوا، کرسچن کمیونٹی نے اس کی مذمت کی، جڑانوالہ میں چاہے چرچ جلایا جائے یا لاہور میں جناح ہاﺅس یہ پاکستان پر حملہ ہے، قرآن پاک سمیت ہر آسمانی کتاب ہمارے دل کے قریب ہے، وہ نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ کسی کے بہکاوے میں مت آئیں، کوئی بھی مسلمان مسیحی عبادت گاہوں کو نہیں جلا سکتا، دشمن ہمیشہ ہمارے ذریعے سے کامیاب ہوتا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ ہم لڑیں، جو شخص ملک دشمنی والا کام کرے اسے سزا ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں شدت پسندی بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نفرت کے جذبات ابھارنا ملک کیلئے نیک شگون نہیں، ان کا یقین ہے کہ ملک دشمن عناصر کی ہر سازش ناکام ہو گی، پاکستان انشا اللہ رہتی دنیا تک قائم و دائم ر ہے گ
چرچ جلایا جائے یا جناح ہاﺅس ، پاکستان پر حملہ ہے: خلیل جارج



















