نیویارک منی پاکستان بن گیا،”یوم آزادی بروکلین میلے“ میں عوام کا سیلاب امڈ آیا،ہزاروں افراد کی شرکت

نیویارک(خواجہ فاروق)نیویارک منی پاکستان بن گیا،”یوم آزادی بروکلین میلے“میں عوام کاسیلاب امڈ آیا،10ہزار سے زائد افراد کی شرکت،خوبصورت ملی نغمے ہر سو بکھرے رہے ،سبز ہلالی پرچموں کی بہار،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی،تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین نیویارک کے زیر اہتمام پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کاسب سے بڑا ”بروکلین میلہ“پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین نیویارک میں ہوا،10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کر کے نیویارک کو منی پاکستان بنادیا،لندن سمیت دیگر ممالک سے بھی اوورسیز پاکستانیوں نے جوق درجوق شرکت کی،سبز وسفید لباس میں ملبوس شرکاکے نعروں سے فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،میلے میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار رہی،خوبصورت ملی نغمے ہر سو بکھرے رہے ،شرکا ملی نغموں پر جومتے رہے،امانت علی خان ، خالد بیگ،ایلزبتھ رائے،سعدیہ ملک ودیگر نامور فنکاروں نے میلے کو چارچاند لگادئیے، لائیو میوزک،روایتی ڈانس پرفارمنس،کلچرل نمائش،لاتعداد فیملی فرینڈلی سرگرمیاںمیلے کاحصہ رہیں،لذیز کھانوں نے میلے کا حسن بڑھایا،خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ ،پاکستان کے مفت ریٹرن ٹکٹ اورروایتی لباس میں ملبوس بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کئے گئے،میئر نیو یارک ایرک ایڈم،مقامی اسمبلی مین اور پولیس سکواڈ نے بھی میلے میں شرکت کی اور کمیونٹی کیساتھ ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے، ملی نغمے گائے،بھنگڑے ڈالے ،فورتھ پلر کے چیئرمین فاروق مرزانے کہا کہ میلے میں عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر یوں لگ رہا تھا جیسے ہم پاکستان میں ہیں،ہزاروں افراد نے شرکت کرکے پاکستان سے محبت کاواضح ثبوت دیا اور دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا،فاروق مرز ا نے مزید کہا کہ اوورسیز نے ثابت کردیاپاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،کسی بھی سیاست جماعت کاپروپیگنڈہ وطن سے محبت کم نہیں کرسکتا،دوسری جانب امریکہ میں تعینات سفارتکاروں نے جشن آزادی جوش وخروش سے منانا گوارا نہ کیا۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم ، قائم مقام قونصل جنرل نیویارک نواب عادل خان ودیگر نے ملازمین کو عمارت کے اندر جمع کرکے یوم آزادی منایا،کسی کمیونٹی ،تنظیم اور صحافیوں کو دعوت تک نہ دی گئی،سفارتکارچند ملازمین کے سامنے تقاریر کرکے چلتے بنے، ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور نام نہاد تقریب کی کامیابی کی مبارکبادیں دیتے رہے،رسمی فوٹو شوٹ سے حکومت اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اوورسیز پاکستانی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا یوم آزادی جوش وخروش سے نہ منانا انتہائی افسوسناک ہے،سفارتکار اگر ملک کے جشن آزادی پر کمیونٹی کو یکجا نہیں کرسکتے تو عہدوں پر رہنے کاکوئی جواز نہیں،حکومت نوٹس لیکر فوری نااہل سفارتکاروں کو فارغ کرکے محب وطن شخصیات کو تعینات کرے۔ دریں اثناممتاز سیاسی وسماجی شخصیت خواجہ فاروق، سید زاہد شہباز ،فورتھ پلرز کے چیئرمین فاروق مرزااورمیئر نیویارک ایرک ایڈم نے چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر ناصر اعوان مشتاق کمبوہ کو تاریخ ساز میلے کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اعوان مشتاق کمبوہ آئندہ سال میلے کی رونقیں مزید دوبارہ کریں گے۔