پنجاب ، رئیل سٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف

لاہور(سپیشل رپورٹر)ایف بی آر نے پنجاب میں رئیل سٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف دےدیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا،انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔