یوم آزادی پر جوش وخروش ،ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار،عمارتوں پر خوبصورت چراغاں



اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ،پشاور(نمائندہ خصوصی،کرائم رپورٹر)76واں یوم آزادی آج قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کیساتھ منایا جارہاہے۔

دن کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاوں سے ہوا۔

اسلام آباد 31،صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی ۔

جشن آزادی کی مناسبت سے گلی محلے ،بازار خوبصورت جھنڈیوں ،پرچموں سے سج گئے، اہم سرکاری و نجی عمارقوں پر قومی پرچم لہرانے کیساتھ خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔