راولپنڈی(بیورورپورٹ)گودار، باجوڑ میں آپریشنز، 6دہشتگرد جہنم واصل،سپاہی شہیدہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشتگردوں نے صبح10 بجے فوجی قافلے کوچھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسز نے بھرپورجوابی کارروائی میںحملہ پسپا کرکے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن و خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کےلئے پر عزم ہیں،دوسری جانب خیبرپختونخوا کے باجوڑ چارمنگ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک ،ایک کو گرفتار کرلیا ،فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی شعیب نے بہادری سے لڑتے شہادت کو گلے لگا لیا۔
ترجمان کے مطابق دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل و خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے،خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ادھر سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے مطالبہ کیا فوجی قافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
گودار، باجوڑ میں آپریشنز، 6دہشتگرد جہنم واصل،سپاہی شہید



















