مری میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے جائیں،محسن نقوی

لاہور (خبر نگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہاوس مری میں خصوصی اجلاس ہوا،14اگست کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،بریفنگ میں بتایاگیااگلے 48گھنٹے کے دوران مری میں4لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

اجلاس میں یوم آزادی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا،کمشنر راولپنڈی نے 13اور 14اگست کی شب آتش بازی اور 14اگست کو شام موسیقی پر بریفنگ دی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ضلع مری میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کےخلاف سخت ایکشن کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مری کے سیاحتی علاقے کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کردی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے مری میں سیاحوں و شہریوں کی سہولت کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی یوم آزادی پر مری میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے جائیں ،اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیامری کے کشمیر پوائنٹ پر یوم آزادی کی شب آتش بازی کی جائے گی جبکہ پارکوں و دیگر سیاحتی مقامات پر آتش بازی اور میوزیکل شوہوں گے۔