طلبہ تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سے بھرپور استفادہ کریں: جنرل راحیل شریف

لاہور (پ ر) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں انکی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب کا انعقاد۔جنرل راحیل شریف کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے سابق آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا ،جی سی یونیورسٹی آمد پر طلباءنے سابق آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا۔جنرل راحیل شریف نے بطور 15 ویں آرمی چیف ملک کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ،بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راحیل شریف 42 ممالک کے اسلامک ملٹری کا¶نٹر ٹیررازم کولیشن کے پہلے ملٹری کمانڈر بنے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے پر بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں،کچھ طلباءایسے ہوتے ہیں جن سے تعلیمی اداروں کا وقار بلند ہوتا ہے، ہم سب کوجنرل راحیل شریف اور انکے خاندان کی قربانیوں اور خدمات پر فخر ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ کالج لاہور کو اسکی ہم نصابی سرگرمیاں منفرد بناتی ہیں،یہاں تدریس کے ساتھ طلباءوطالبات کی کردار سازی پر بھی توجہ دی جاتی ہے،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کا مقصد بھی نوجوان طلباءمیں ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہے،فخر ہے جنرل جرنل راحیل شریف کے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر بھی گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علم رہے۔اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ راوئین ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں،اس تعلیمی ادارے سے بہت سی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی ،آج اپنے مادر علمی کو ترقی کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،میرے دونوں بھائیوں نے بھی گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ طلباءہمارے ملک کا مستقبل ہیں،آپ تعلیمی اداروں میں اپنے وقت سے بھرپور استفادہ کریں،زندگی میں کامیابی کے لئے جذبہ اور لگن بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے چیلنجز سے نبرآزما ہونا سیکھنا ہے تو نبی کریم حضرت محمد کی زندگی کا مطالعہ کریں ،زندگی میں تین چیزیں بہت اہم ہیں کردار، ہمت اور قابلیت۔جنرل راحیل شریف نشان امتیاز کو سعودی حکومت کی طرف سے بھی تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ سے نوازاجاچکاہے۔