اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کر دیا۔
،5 بنیادی اشیا (آٹا، گھی،چینی، دالیں اور چاول) سستے ترین نرخوں پر مہیا کئے جا ئینگے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈکس پر سکور PMT_40یا کم ہے،سبسڈی کیلئے اہل تصور ہوں گے پہلے اہلیت PMT_32 کیلئے تھی جس کو اب بڑھا کر PMT_40کردیا گیا،ملک بھر کی تقریبا 10 کروڑ سے زائد آبادی مستفید ہو سکیں گی،(بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈی حاصل کرنے کیلئے کاﺅئٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
ٹارگٹڈ سبسڈی کے بعد 10کلوآٹے کاتھیلا 648،چینی100،گھی353روپے کلو ملے گا،دالوں ،چاول پر 25روپے کلو سبسڈی دی جائیگی،سبسڈی کیلئے اپنی اہلیت معلوم کرنے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی ویب سائٹ www.usc.org.pk/PMT-scoreپر وزٹ کریں جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلئے قریبی BISPتحصیل آفسزسے رجوع کریں۔
واضح رہے یوٹیلیٹی سٹورز پر اب صرف ٹارگٹڈ سبسڈی ہی ملے گی تاہم عام صارفین بغیر کسی شرط کے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز سے ہر قسم کی خریداری کر سکتے ہیں، عام صارفین کو چینی، گھی، آٹا، دالیں اور چاول نارمل،عمومی ریٹس پر مہیا کئے جا رہے ہیں جو عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پرٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز ،مستحق صارفین کیلئے5اشیا سستی



















