خاقان کو ریلیف،ایل این جی ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو منتقل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)خاقان کو ریلیف،نیب ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیاگیا۔

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ،جج بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کےخلاف نیب ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا سپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے کیسز سنتی ہے لہٰذا نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار نہ ہونے پر کیس سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کیا جاتا ہے۔