کرپشن پر فارغ پولیس اہلکاروں کی جھوٹی درخواستوں سے افسران کو بلیک میلنگ

لاہور (مرزا ندیم بیگ) کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ اہلکار جھوٹی درخواستوں سے افسران کو بلیک میل کرنے لگے، حقائق سامنے آنے پر 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال خانہ ضلع کچہری میں تعیناتی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل یوسف 7282 محرر مال خانہ صدر ضلع کچہری انوسٹی گیشن لاہور اور کانسٹیبل شوکت علی 8887 سابقہ محرر نظارت برانچ ضلع کچہری لاہور کو کرپشن اور سرکاری مال میں خوردبرد ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کردیا گیاتھا جس پر انہوں نے جھوٹی بے بنیاد خبریں لگوا کر اور درخواستوں سے اپنے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک ایماندار پولیس افسر ڈی ایس پی لیگل احمد عثمان کے خلاف درخواست بازی اور سوشل میڈیا پراشتہار نشر کرنے لگے جبکہ ان دونوں کا سابقہ ریکارڈ انتہائی برا ہے مختلف محکمانہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔ حالیہ دنوں میں ANF کی طرف سے بھی ایک کیس کے متعلق کارروائی ہوئی ہے جس سے یہ ملازمین اپنی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے، جن کی تصدیق کی گئی ہے جو جھوٹی اور بے بنیاد ہیں حلانکہ انکا بہت بڑاسابق ریکارڈ موجود ہے جس میںمقدمہ 53/19 مورخہ 25-01-2019 جرم 381/ 411 پولیس آرڈر 155 سی تھانہ لوئر مال لاہوراورمقدمہ 184/22 مورخہ 01-03-2022 جرم 211 پولیس آرڈر 152 تھانہ سول لائن لاہور وغیرہ شامل ہے۔